آج واٹس ایپ گروپ میں ہونے والا مکالمہ۔۔۔
سائل: کیا قرض دار پر قربانی واجب ہے؟
راقم: قربانی، استطاعت کے ساتھ منسلک اور Linked ہے، قرض کے ساتھ نہیں۔ قرض دار (مقروض) کے پاس مالی استطاعت ہے تو قربانی کرے گا، ورنہ نہیں۔
سائل: کیا قرض دار پر قربانی واجب ہے؟ ہر پاکستانی IMF کا مقروض ہے کوئی مولوی صاحب اس مسئلے پر روشنی ڈالیں۔
راقم: قرض سے متعلق سوال کا جواب تو اوپر دیا جا چکا ہے۔ البتہ یہ سوال قابل توجہ ہے کہ جو قرض حکومت لیتی ہے، کیا اس کی ادائیگی عوام کے ذمہ ہے؟ یا حکومت کرنے والی پارٹی کے وزیراعظم اور اس کی کابینہ اور ان کے ایم این ایز، ان کے ایم پی ایز وغیرہ کے ذمہ ہے؟
قلم کار: اعجاز حسن
(سلسلہ: 14۔ گزارش یہ ہے۔۔۔)
- - - - - - - - - -
آئی ایم ایف کے مقروض پر قربانی!