اعجاز حسن اسلامی اسکالر اور کالم نگار ہیں۔ اسلامک اسٹڈیز میں ایم فل اور ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔ مدینہ یونیورسٹی (مدینہ، سعودی عرب) سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ برسوں سے درس قرآن مجید اور درس سیرت دیتے رہے ہیں، اور خطبہ جمعہ کی ذمہ داری بھی ادا کر رہے ہیں۔ روزنامہ پاکستان میں آپ کے کالم گاہے گاہے شائع ہوتے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں تقریری مقابلوں میں متعدد انعامات جیت چکے ہیں۔ یو جی سی کے زیر اہتمام تقریری مقابلے میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیز میں اول پوزیشن حاصل کی۔
ایک نظر میں
- تعلیم
- ایم فل اسلامک اسٹڈیز ایم اے ماس کمیونیکیشن اسلامی یونیورسٹی، مدینہ منورہ
- عملی خدمات
- خطیب جمعہ درسِ قرآن و سیرت روزنامہ پاکستان میں کالم نگار
- اعزازات
- یو جی سی پاکستان بھر کے یونیورسٹی مباحثے میں اول متعدد تقریری مقابلوں میں انعامات