شماریات Statistics کے مطابق 23-2022 میں گندم کی عالمی پیداوار 781 ملین، میٹرک ٹن تھی۔ یعنی 78 کروڑ 10 لاکھ، میٹرک ٹن گندم یا 7 کھرب 18 ارب کلو گرام گندم (نوٹ: ایک ملین= 10 لاکھ،،، ایک میٹرک ٹن= 1000 کلو گرام)
اگر ایک ٹن گندم کی اوسط Average قیمت 400 امریکی ڈالر لگائی جائے تو 3 کھرب 12 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ یہ صرف ایک جنس گندم کا اندازہ ہے۔ چاول، مکئی، جو (دیگر اجناس)، دالیں، پھل، خشک میوہ جات، سبزیاں، پھول، درخت، چارہ اور دیگر زرعی پیداوار اس کے علاوہ ہے۔
اللہ رب العالمین قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں: پھر کیا تم نے دیکھا جو کچھ تم بوتے ہو؟ (63) کیا تم اسے اگاتے ہو، یا ہم ہی اگانے والے ہیں؟ (64) سورۃ الواقعۃ، آیت: 63-64
انسان نہ صرف یہ تمام زمینی زرعی پیداوار استعمال کرتا ہے، بلکہ کاشت کار، تاجر، کارخانہ دار، دکان دار سب اس سے نفع کماتے ہیں اور سرمائے میں اضافہ کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کتنے ہی لوگ اللہ رب العالمین کی ذات اور اس کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں۔
قلم کار: اعجاز حسن
(سلسلہ: 13۔ گزارش یہ ہے۔۔۔)
- - - - - - - - - -
اربوں ڈالر کی فصلیں اگانے والی ذات