تحریر

کیا اذان پر کھیل روک دیا گیا (فٹ بال ورلڈ کپ)؟

کیا اذان پر کھیل روک دیا گیا (فٹ بال ورلڈ کپ)؟
فٹ بال کا میچ جاری ہے۔ اچانک اذان کی مسحورکن آواز کانوں میں پڑتی ہے تو کھیل روک دیا جاتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ورلڈ کپ کے میزبان عرب ملک کے اس قابل تحسین قدم پر، داد و تحسین سے نوازا جا رہا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ میزبان عرب ملک میں پیش نہیں آیا۔ بلکہ یہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا۔ یہ میچ الفيحاء اور الفتح نامی ٹیموں کے مابین تھا۔ جب اذان پرانگریز ریفری نے کھیل روک دیا۔ اذان کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔ لنک 1 پر ویڈیو کی High Resolution کے سبب سکرین پر دونوں ٹیموں کے نام بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ کمنٹریٹر کے تبصرے سے بھی حقیقت واضح ہے۔ یہ ویڈیو کم و بیش 4 برس قبل اپ لوڈ ہوئی۔
لنک 2 اوپن کرنے پر یوٹیوب پیج پر عربی زبان میں دو سطری تفصیل بھی ہےاور اس پیج پر ویڈیو کی تاریخ 25 جنوری 2018 ہے۔
وضاحت: اگرعرب میزبان ملک ورلڈ کپ میں دینی اقدار کے حوالے سے اچھے اقدامات کر رہا ہے تو یہ قابل قدر ہے۔ لیکن غیر متعلق اورفیک ویڈیوز سے جھوٹ اور پروپیگنڈا کی راہ ہموار کرنا درست نہیں۔
الحكم الإنجليزي مارك كلاتنبيرغ يوقف مباراة الفيحاء والفتح احتراماً لأذان صلاة المغرب

Link 1 (4 years ago)


حكم انجليزي اوقف مباراة بسبب اذان المغرب الذي رُفع في احد المساجد القربية من الملعب۔
مباراة في السعودية ، حكم انگليزي اوقف مباراة الفتح و الفيحاء بسبب اذان المغرب الذي رُفع في احد المساجد القريبة من الملعب۔۔۔!

Link 2 (25 Jan 2018)


قلم کار: اعجاز حسن
(سلسلہ: 8۔ گزارش یہ ہے۔۔۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزارش یہ ہے پر واپس