گذشتہ روز ایک واٹس ایپ گروپ میں ویڈیو ارسال کی گئی۔ سٹیڈیم کا منظر تھا۔ ہزاروں افرادصف باندھے کھڑے تھے۔ باجماعت نماز ادا کی جا رہی ہے۔ سفید لباس میں ملبوس امام تلاوت کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کے میزبان عرب ملک کی اس قابل تعریف قدم پر، تعریف و توصیف کی گئی۔ ویڈیو دیکھی تو چھٹی حس بیدار ہوئی۔ تحقیق شروع کی۔ معلوم ہوا کہ یہ میزبان عرب ملک کا استاد البیت Al-Bayt Stadium نامی سٹیڈیم نہیں۔ بلکہ یہ روسی ریاست تاتارستان کے دارلحکومت قازان میں واقع Ak Bars Arena سٹیڈیم ہے۔ جس کو قازان ارینا بھی کہا جاتا تھا۔ ویڈیو کے پس منظر میں بھی Kazan لکھا دکھائی دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ تاتارستان کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ ویڈیو میں دکھایا جانے والا باجماعت نماز کا منظر 25 مئی 2019 کو بڑی افطاری (افطار) کی ہے، اور ورلڈ کپ کے میزبان عرب ملک کے سٹیڈیم کا نہیں ہے۔
درج ذیل پہلے دو لنک اسی سے متعلق ہیں۔ آخری دو لنک 22 جون 2016 کے افطار سے متعلق ہیں۔
وضاحت: اگر عرب میزبان ملک ورلڈ کپ میں دینی اقدار کے حوالے سے اچھے اقدامات کر رہا ہے تو یہ قابل تحسین ہے۔ لیکن غیر متعلق اور فیک ویڈیوز سے جھوٹ اور پروپیگنڈا کی راہ ہموار کرنا درست نہیں۔
https://www.facebook.com/watch/?v=1071098589742632
25 May 2019
Prayers at Kazan Stadium, Tatarstan
(May 25th 2019)
Kazan Hosted One of the Largest Breaking Fasts in Russia
The Kazan arena stadium, which hosted the World Cup in 2018, was turned into a grand prayer hall and dining room for one evening only. Religious sermons, adhan, collective prayer and joint breaking the fast, it all looked like a mosque, not a stadium.
https://www.youtube.com/watch?v=GHMNN6cfcCY
Iftar 2019
https://www.gettyimages.com/detail/video/muslims-attend-the-fourth-republican-iftar-at-kazan-arena-news-footage/542850466
22 June 2016
https://m.facebook.com/watch/?v=614550405708354&paipv=0&eav=AfaILu4QXVNi3pOEGCsjfHgYVNNqkmvKW9ZG9Uo8c21n92Q-4XkXIHnO5uzltb5eBQY&_rdr
22 Jun 2016
قلم کار: اعجاز حسن
(سلسلہ: 7۔ گزارش یہ ہے۔۔۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فٹبال ورلڈ کپ سٹیڈیم، میں باجماعت نماز؟