• slidebg1

رات کو مارکیٹ بند کریں

قلم کار: اعجاز حسن

5 جون 2022ء


"ہمارے پہنچنے تک مارکیٹس بند ہو جائیں گی۔" انجم صاحب نے کہا۔ میں نے حیرت پر قابو پاتے ہوئے کہا: "ابھی تو سات بجے ہیں۔" "یہاں مارکیٹس جلد بند ہو جاتی ہیں۔ پھر بھی آپ کو لئے چلتا ہوں،" شاید انجم صاحب نے مہمانوں کی حیرت کو بھانپ لیا۔ ہم جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ) میں موجود تھے۔ میں ان دنوں ایک نجی تجارتی ادارے سے منسلک تھا۔ Africa big 7 تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے جولائی 2010 میں جوہانسبرگ میں تھا۔<br> مہربان میزبان (محمد علی انجم صاحب) ہمیں نیلسن منڈیلا سکوائر لے آئے۔ یہاں مشہور سیاسی رہنما نیلسن منڈیلا کا دیو ہیکل مجسمہ نصب ہے۔ اوسط قد کا آدمی مجسمے کے گھٹنے کے برابر اپنے سر کو پاتا ہے۔ مجسمہ کے ارد گرد بڑا شاپنگ مال ہے۔ ہم مال میں داخل ہوئے۔ سب شاپس بند ، ہمارے منہ کھلے کے کھلے ، اور انجم صاحب زیر لب مسکرا رہے تھے۔ شاید دو شاپس کھلی تھیں۔<br> بہت سے ممالک میں تو daylight saving time پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ گرمیوں میں ایک گھنٹہ گھڑیوں کو آگے کیا جاتا ہے تاکہ دن کی اضافی روشنی حاصل کی جا سکے۔پاکستان میں گرمیوں میں طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک 12 سے 13 گھنٹے سورج کی روشنی دستیاب ہے۔ لیکن ہم دن 11، 12 بجے دکانیں کھولتے ہیں اور رات اسی وقت بند کرتے ہیں۔ پورے ملک میں ،روزانہ 5 گھنٹے (کم و بیش) کی اضافی بجلی اور اس کی پیدوار پر خرچ ہونے والا ایندھن ہم بچا سکتے ہیں۔<br> ان مشکل حالات میں ، مراعات یافتہ طبقے کے مفت لٹرز پر بھی آواز اٹھائیں، لیکن اپنی اصلاح بھی کریں۔ شاید ہم اس ملک کو اندھیروں سے نکال سکیں۔<br>

-->
Subscribe for Updates

SOCIAL

WEBSITE VISITORS
3800
FACEBOOK FOLLOWERS
12
TWITTER FOLLOWERS
696
YOUTUBE SUBSCRIBERS